کیا کوئی بھی مسلمان یہ سب برداشت کر سکتا ہے؟؟
جیو کے صحافی وقار ستی نے جو عمران خان کے خلاف مزہبی کارڈ استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی ہے یہ اتنی خطرناک ہے۔ وقار ستی کا یہ ٹویٹ بدترین صحافت کی مثال ہے ۔ جب عمران خان کے خلاف ہر حربہ ناکام ہو گیا تو اپنے پیڈ میڈیا سیل سے یہ ویڈیو شئیر کروائی جا رہی ہے۔
صحافت کے لبادے میں ایسی کالی بھیڑیں آہستہ آہستہ سب کے سامنے آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو کا مقصد مذہبی انتشار پھیلانا اور عمران خان کی جان خطرے میں ڈالنا ہے۔
سیاست میں مذہبی انتشار پھیلانا اور ریفرنس کے بغیر کسی مواد کو پھیلانا انتہائی غلط ہے۔ نیشن ٹی وی اس معاملے پر پرزور مذمت کرتا ہے۔
وقار ستی نے جو ویڈیو پوسٹ کی ہے، اس ویڈیو میں مندرجہ ذیل کلمات لکھیں ہیں۔
https://twitter.com/waqarsatti/status/1562371756513452032
کیا کوئی بھی مسلمان یہ سب برداشت کر سکتا ہے؟؟
ہاں مجھے عمران خان سے شدید نفرت ہے
کیونکہ نیازی ایک ذہنی مریض ہے، اس کے بیانات پڑھ کر آپ بھی غور کریں پھر فیصلہ آپ کا اپنا
اس ویڈیو کو دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ ایک مسلمان یہ برداشت کر سکتا ہے؟
میں عمران خان کے خلاف کیوں ہوا فرقہ عمرانی
1۔ اللہ نے مجھے غلطی سے انسان بنا دیا (نعوذبااللہ)
2- اللہ مجھے ایسے تیار کر رہا ہے جیسے اس نے نبیﷺ کو تیار کیا تھا۔ (نعوذبااللہ پیغمبری کا دعویٰ)
3۔ کچھ دن وحی نہیں آئی تو نبی پاکﷺ نے سمجھا کہ شائد میں پاگل ہو گیا ہوں (نعوذبااللہ) (نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی)
4۔ ملکہ والوں نے نبی پاک کو ذلیل کیا (نعوذبااللہ) (نبی پاک کی شان میں گستاخی)
5۔ صحابہ ڈر گئے تھے (نعوذبااللہ صحابہ پر بہتان)
6۔ صحابہ نے لوٹ مار شروع کردی۔ (نعوذبااللہ صحابہ کی گستاخی)
7۔ تاریخ میں حضرت عیسیٰ کا کوئی ذکر نہیں (نعوذبااللہ)
8۔ دوزخ میں مجھے گرمی نہیں لگےگی۔ (نعوذبااللہ،اللہ کے عذاب کا بھی مذاق)
9۔ عمرہ کرنے سے بہتر ہے میرا ساتھ دو (اللہ کے حکم کو رد کرنے کی گستاخی، اپنی ذات کو اللہ کے حکم اور اسلام کے اہم رکن سے بھی اوپر سمجھنے کا گناہ۔ (نعوذبااللہ)
10۔ قرآن اللہ نے میرے جیسے کیلئے بنایا ہے کہ یہ حق پر ہے، اس کا ساتھ دو۔ (نعوذبااللہ، اللہ کی کتاب کا غلط حوالہ)
11۔ قبر میں سوال ہوگا کہ آپ نے عمران کا ساتھ کیوں نہیں دیا۔ (نعوذبااللہ) بیک وقت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے طریقے سے انحراف اور خود کو پیغمبر سمجھنا۔
12۔ جیسے نبیوں نے اللہ کی تبلیغ کی، ایسے ہی آپ لوگوں نے گھر گھر جا کر میری تبلیغ کرنی ہے۔ (نعوذبااللہ پیغمبری سے بھی آگے نکل کر خدائی دعوی)
13۔ جنہوں نے مجھ سے بغاوت کی انہوں نے شرک کیا۔ (اللہ کے علاوہ کسی بھی اور کو خدا ماننے سجدہ کرنے کو شرک کہتے ہیں)
نعوذبااللہ صرف اللہ تعالیٰ کی برابری کیلئے یہ لفظ استعمال ہوتا ہے، کسی پیغمبر کیلئے بھی نہیں تو کسی عام انسان کیلئے کیسے استعمال ہو سکتا ہے؟
(خدار!!!) اس فتنے سے بچیں
Geo News Journalist Waqar Satti who posted the video using a Religion card against Imran Khan is so dangerous. This tweet of Waqar Satti is an example of Worst Journalism. When every strategy against Imran Khan has failed, this video is being shared from its paid media cell.
In the guise of journalism, such black sheep are slowly coming in front of everyone. The purpose of this video is to spread religious chaos and endanger the life of Imran Khan.
It is very wrong to bring religion into politics. Nation TV strongly condemns this matter.
Waqar Satti posted the following words in the video.