LatestNews

ن لیگ، پیپلزپارٹی سے ہماری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ

لاہور(ویب ڈیسک ۔ 11 نومبر2021ء) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے ہماری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، پنجاب یا وفاق میں حکومت جانے کی ہلچل افواہیں ہیں، حکومت گرے گی تو ہم بھی بطور اتحادی گریں گے، کسی حکومتی بل کی مخالفت نہیں کی، اس پر بل پر مشاورت کی جائے گی۔انہوں نے نجی ٹی وی اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ اتحادی جماعت ہے، وزیراعظم سے ای وی ایم سمیت تمام معاملات پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم کو کہا کہ ہم سے مشاورت کریں جو آج تک نہیں ہوئی،3 سال سے وفاقی وزیر ہوں وزیراعظم کوئی مشاورت نہیں کرتے، وزیراعظم باقی وزرا سے بھی مشاورت کرتے ہیں لیکن ہم سے کیوں نہیں؟ رہنما مسلم لیگ ق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے صرف اسمبلی میں ملاقات ہوتی ہے، ن لیگ سے ہماری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مونس الہٰی نے بلاول بھٹو سے پانی سے متعلق امور پر ملاقات کی، یا پھر خورشید شاہ سے کل ملاقات اس لیے کی کہ وہ جیل سے رہا ہوکر آئے ہیں۔

اگرحکومت گرے گی تو ہم بھی گریں گے کیونکہ اتحادی ہیں۔ طارق بشیر چیمہ آج تک حکومت کے ایک بل کی بھی مخالفت نہیں کی، اس پر بھی سی ای سی کا اجلاس بلائیں گے جس میں مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں ای وی ایم سمیت تمام معاملات پر مشاورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آرہے ہیں ہمیں بھی سیاسی فیصلے کرنے ہیں، عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں کیونکہ انتخابات قریب ہیں۔

دوسری جانب  اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مشترکہ اجلاس دوبارہ بلایا جائے گا، کوشش ہے اپوزیشن کے تحفظات دو رکرکے اتفاق رائے پیدا کیا جائے،اپوزیشن جماعتوں سے جلد رابطہ کروں گا۔حکومت قومی مفاد میں کی گئی قانون سازی پر تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، امید ہے اپوزیشن جماعتیں قانون سازی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *