LatestNewsPakistan

این اے 133 پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغزات نامزدگی مسترد

این اے 133 پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغزات نامزدگی مسترد۔
ریٹرننگ افسر نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مستر کر دئیے۔

جمشید چیمہ اور مسترت چیمہ کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں ہے، ریٹرننگ افسر۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ مسلم لیگ ن کیجانب سے احمد قیوم اور نصیر بھٹہ نے دلائل مکمل کیے ۔ مسلم لیگ ن کے جمشید اقبال چیمہ کے تجویز کنندہ پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔
جمشید اقبال چیمہ کا تجویز کنندہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے، نصیر احمد بھٹہ
محمد بلال این اے 130 کا رہائشی ہے جبکہ الیکشن این اے 133 میں ہو رہے ہیں، تائید کنندہ، تجویز کنندہ عدالت عظمی، عدالت عالیہ، الیکشن کمشن کی ججمنٹس موجود ہیں، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے،الیکشن رولز کے تحت جمشید اقبال چیمہ الیکشن لڑنے کےلیے نااہل ہیں، جمیشد اقبال چیمہ کے کاغزات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ مسلم لیگ ن کے وکلاء کی استدعا۔ الیکشن کمیشن نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جو کہ اب سے کچھ دیر قبل سنا دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *