حکومت کو ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ سے بھی رسوائی کا سامنا نظربندی کالعدم
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی نظری بندی ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ سے بھی کالعدم قرار
لاہور (بیورو چیف) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی جنہیں حکومت پنجاب نے 12 اپریل 2021 کو حفاظتی تحویل میں لے کر نظر بند کر دیا تھا۔ ان کی اس نظر بندی کو پہلے لاہور ہائی کورٹ چیلنج کیا گیا تھا جس کو عدالت عالیہ نے کے تین ججز کے بینچ نے 2 جولائی 2021 کو نظر بندی کو مسترد کر دیا۔ اس کے بعد حکومت پنجاب نے روبارہ سعد رضوی کو انسداد دیشت گردی ایکٹ کے تحت دوبارہ انہیں گراؤنڈز پر نظر بند ہر دیا جس کو لاہور ہائی کورٹ نے 2 ستمبر 2021 کالعدم قرار دے دیا تھا۔ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی علامہ سعد رضوی کی نظری بندی کو غیر قانونی قرار دے کر مسترد کرتے فوری طور پر رہائی کا حکم جاری کیا۔