حکومت پنجاب کے تھنک ٹینک کے طور پر کام کرنے کے لیے میڈیا کور گروپ کی تشکیل
لاہور ( بیور چیف) حکومت پنجاب کے تھنک ٹینک کے طور پر کام کرنے کے لیے میڈیا کور گروپ تشکیل دے دیا۔ ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تیرہ ممبران پر مشتمل میڈیا کور گروپ کی سرگرمیاں ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان مانیٹر کریں گے۔
ڈاکٹر کامران، ثانیہ ساجد، ثانیہ کامران، کلیم حفیظ، ڈاکٹر نوشابہ، مزمل صفدر، عاطف چوہدری
اظہر مشوانی، راجہ اسد اقبال، طارق بارا، سارہ احمد، مزمل صفدر، شہزاد یونس، شنیلہ ممبران میں شامل ہیں
میڈیا کور گروپ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پالیسیز بنانے میں حکومت پنجاب کی معاونت کرے گا۔
بزدار حکومت نے گورننس اور پالیسی سطح پر نئے سنگ میل عبور کیے ہیں۔ میڈیا کور گروپ ان تمام اقدامات کی تشہیر کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ ترجمان حکومت پنجاب