وفاقی وزیر خزانہ حماداظہر کی پہلی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر خزانہ حماداظہر کی پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوۓ کہا پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے ،ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر کمی کررہے ہیں ۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے رکھنے کافیصلہ کیا ہے،ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے،اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا،تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا،ان کاکہناتھا کہ یوروبانڈمیں کامیابی ملی ،ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا تھا، اس میں کامیابی ہوئی، حماداظہر نے کہاکہ بھارت سے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کریں گے،30جون تک بھارت سے چینی ، کاٹن اور یارن درآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی،نجی شعبے کو بھارت سے چینی درآمد کرنے کی بھی اجازت دیدی،چینی کی قیمت پاکستان سے کم ہونے پربھارت سے درآمدکافیصلہ کیاہے، بھارت سے کاٹن کی تجارت بھی کھولیں گے ،بھارت سے کاٹن کی درآمد جون کے آخر تک کیلئے کھولیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.