کرونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی پر این سی او سی کا اجلاس
کرونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی پر این سی او سی کے اجلاس کے بعد آج
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاجائے گا
اجلاس میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا جائے گا
صوبائی وزراء راجہ بشارت۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،مراد راس، یاسر ہمایوں، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان ،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے
اعلی عسکری حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے
ڈویژنل کمشنرز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہونگے