تبدیلی سرکار کا نیا پاکستان آگیا اک اورمہنگائی کا نیا طوفان۔
تبدیلی سرکار کا نیا پاکستان آگیا اک اورمہنگائی کا نیا طوفان۔
آئی ایم ایف کی شرائط کی تکمیل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صدراتی آرڈیننس جاری کردیا گیا۔ جس سے مختلف شعبوں میں دی گئی 150 ارب روپے کی ٹیکس کی رعائیت اب ختم کردی گئی۔ حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا بلکہ ملک کی ایکسپورٹس میں کمی اور بے روزگاری میں اضافہ بھی ہو گا۔ اس آرڈیننس کے بعد ایکسپورٹرز کی لاگت میں اضافہ ہو گا جس کی وجہ سے ملکی مینوفیکچررز عالمی مارکٹ میں زیادہ قمیتیں ہونے کی وجہ سے آرڈز سے محروم ہو جائیں گے۔ جس سے کئی صنعتیں بند ہونے کے ساتھ بٹری تعداد میں لوگ بے روزگاری کا شکار ہوں گے۔ عمران خان کی حکومت اب ملک کو مکمل طور پر ائی ایم ایف کے کنٹرول میں لے کر جارہی ہے۔ واصح رہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ، گورنر اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے ملازمین ہیں۔