عوام کو بجلی کے ذریعے مہنگائی کے مزید جھٹکے دینے کا فیصلہ

عوام کو بجلی کے ذریعے مہنگائی کے مزید جھٹکے دینے کا فیصلہ
حکومت نے صدراتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا کے قوانین میں ترمیم کر دی۔ تبدیلی سرکار آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل پرعمل پیرا ہے۔ حکومت نے نیپرا قوانین میں آرڈیننس کے ذریعے اختیارات حاصل کیے ہیں جس کے بعد حکومت کو بجلی پر سرچاتج لگانے اور بجلی کی قمیت بڑھانے کا اختیار حاصل ہو گیا ہے۔ حکومت 1 روپے 40 پئسے تک سرچارج عائد کر سکے گی۔ اس کے ساتھ حکومت 2 سالوں میں5 روپے سے زائد فی یونٹ قمیت میں اضافہ کر سکے گی۔ حکومت کے یہ تمام اقدامات نا صرف مہنگائی میں اضافے کا باعث بنیں گے بلکہ تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب کریں گے۔ جس سے ایک طرف صنعتیں بندش کا شکار ہوں گی تو دوسری طرف مزدوروں کی بے روزگاری میں اصافہ ہوگا۔ جب کہ تاجر برداری بھی متاثر ہو گی۔ حکومتی اقدام کے باعث امپورٹ بل میں اضافہ ہو گا کیوں کہ دوسرے ممالک میں تیار ہونے والی اشیاء مقامی صنعتوں کے مقابلے میں کم قمیت پر ہوں گی۔ اورمعشیت مزید تباہی کا شکار ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.