FEATUREDInternationalLatest

افغان امن معاہدے پر نظر ثانی صورتحال کشیدہ

لاہور (ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر جو بائیڈن کیںجانب سے افغان امن معاہدے پر نظر ثانی کے بیان کے بعد افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہے اور طالبان نے کئی اہم شہروں کا محاصرہ کر لیا ہے۔ اب تازہ ترین اطلاع ہے کے طالبان کے راہنما ملا عبدالغنی بردار نے امریکی عوام کے نام ایک خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے امریکہ سے امن معاہدے پر عمل کرنے کو کہا ہے۔ ملا عبدالغنی بردار نے لکھا کہ جنگ کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اور طالبان معاہدے پر من و عن عمل کرتے ہوۓ تمام ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں جو ان پر عائد ہوتی ہیں۔ امارات اسلامی کسی دوسرے ملک کے داخلی معاملات میں نہ مداخلت کرتی ہے اور نہ کسی کو اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے گی۔ افغانستان ہماتی ستزمین ہے اور اس کا دفاع کرنا ہمارا حق ہے۔ ملا عبدالغنی بردار نے امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاۓ گا۔ امارات اسلامی افغانستان سے منشیات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ تمام منشیات کے عادی افراد کا علاج کروایا جاۓ گا۔ اب یہ امریکہ کہ ذمہ داری ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بناۓ۔ کیونکہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *