FEATUREDNews

سستی بجلی کے حصول کی جانب اہم قدم

دریاۓ کنہار پر 300 میگاواٹ پن بجلی منصوبے کی تعمیر کا فیصلہ۔
پشاور (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا حکومت نے دریاے کنہار پر 300 میگاواٹ پن بجلی منصوبہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے پر 750 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ اس سے قبل دریاۓ کنہار پر سی پیک کے تحت 870 میگاواٹ بجلی کے حامل کناری ڈیم پر کام جاری ہے جو کہ 2023 میں مکمل ہو جاے گا۔ اب اس نئے منصوبے کا سنگ بنیاد رواں برس رکھا جائے گا۔ ان ڈیموں کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ یہ ڈیم بالاکوٹ کے مقام پر تعمیر کیا جائے گا اور ترقی بھی ہو گی۔ دریاۓ کنہار بابو سر ٹاپ سے بہنا شروع کرتا ہے۔ اس کی کل لمبائی 166 کلو میٹر ہے۔ اس کے یخ بستہ پانی میں پائی جانے والی ٹراؤٹ مچجلی منفرد ذائقے کی حامل ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *