حوثی باغی دہشت گرد نہیں۔ سعودی عرب کو امریک کا بڑا جھٹکا

لاہور (ویب ڈیسک) امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کا سابق امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلوں سے یوٹرن کا سفر جاری ہے۔ جوبائیڈن نے اب یمن کے حوثی باغیوں کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یمن کو سب سے بڑا انسانی بحران والا ملک قرار دیا ہے۔ اس سے پہلے جو بائیڈن نے یمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یمن پر پابندیوں کے بعد اقوام متحدہ نے یہ کہا تھا کہ اس سے یمن میں ایسا قحط پیدا ہو جاۓ گا جس کی گذشتہ 40 سال میں مثال نہیں ملتی۔ کیوں کہ 80 فیصد یمنی عوام ضرورت مند ہیں۔ اب امریکہ کی نئی انتظامیہ کے اس فیصلے سے لاکھوں عام شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ جمعہ کے روز پینٹاگون کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ سعودی عرب کی خودمختاری کے لیے حمایت جاری رہے گی۔ لیکن اب جو بائیڈن کے جانب سے یہ بیان آنے کے بعد صورتحال غیر واضح ہے۔ امریکی صدر نے اپنے جمعرات کے خطاب میں کہا تھا کہ سعودی عرب کو ایران کی حمایت یافتہ قوتوں سے خطرہ لاحق ہے۔ جس پر سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے اس خطاب کو تاریخی قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.