کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر منگل باغ مارا گیا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر منگل باغ مارا گیا۔
ننگرہار (ویب ڈیسک) لشکر اسلام کا بانی ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر منگل باغ آخر کار اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث منگل باغ آفریدی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں اپنے گھر سے باہر آتے ہوۓ بم دھماکے میں تین ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ گورنر ننگر ہار نے منگل باغ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکہ اور پاکستان نے منگل باغ کے سر کی قمیت مقرر کر رکھی تھی۔ اس کمانڈر کا نام حاجی عامر منگل باغ آفریدی تھا۔ اس کا تعلق خیبر ایجنسی سے تھا اور یہ ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ تاہم پاکستان میں دہشت گردی بڑھنے پر اس نے لشکر اسلام کے نام سے گروپ تشکیل دیا۔ اور پھر کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی۔ لشکر اسلام کو بھی بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ اور ٹریننگ ملتی رہی۔ پاکستان میں سانحے آرمی پبلک سکول کے بعد جب آپریشن ضرب عضب شروع ہوا تو منگل باغ افغانستان چلا گیا۔ اس سے قبل بھی منگل باغ کی ہلاکت کا دعوی سامنے آۓ تھا کہ2016 امریکی ڈرون حملے میں منگل باغ مارا گیا مگر یہ دعوی بعد میں غلط ثابت ہوا تھا۔