امریکا کی ایران کو وارننگ
امریکا کی ایران کو وارننگ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریک میں وائٹ ہاوس میں تبدیلی کے بعد پہلی بار امریکی بی 52 بمبار طیاروں کی مشرق وسطی میں پرواز کی گئی۔ ان طیاروں نے سعودی عرب قطر خلیج فارس پر پرواز کی اس دوران طیاروں نے سعودی دارلحکومت ریاض سے ایںدھن حاصل کیا۔ ریاض سے سعودی عرب کے ایف 15 لڑاکا طیاروں نے بھی بی 52 بمبار کے ساتھ پرواز کی۔ واضح رہے کے ٹتمپ کے دور صدرات میں ایران سے اٹیمی معاہدہ ختم کر دیا گیا تگا اور ایران امریکہ کشیدگی عروج پر تھی۔ یہ کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی تھی جب جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ نے میزائل حملے میں ہلاک کیا تھا۔ امریکہ کہ نئے صدر جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ اٹیمی معاہدے کی دوبارہ بحالی کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کو اپنی اٹیمی صلاحیت کو کم کرنا ہو گا۔ اور اگر ایران نے کسی قسم کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اس کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ گذشتہ روز اسرائیلی آرمی چیف نے بھی ایران پر حملے کی دھمکی تھی۔ جس کے بعد یہ پروازیں کی گیئں ہیں۔ امریکی بی 52 بمبات طیاروں نے تیاست لوزیانا کے ادے سے اپنی پرواز کا آغاز کیا تھا۔