شاہینوں نے جنوبی افریقہ کو دبوچ لیا۔ پہلا ٹیسٹ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔
14 سالبعد پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پاکستان سے شکست کی ہزیمیت اثھانا پڑی۔ پاکستان نے 7 سال بعد جنوبی افریقہ پر فتح حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 220 رنز بناۓ تھے۔ پاکستان کے بلے باز پہلی اننگز کی ابتدا میں لڑکھڑا گئے تھے تاہم فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے 378 رنز بناۓ۔ جنوبی افریقہ دوسری اننگز میں اچھا سٹارٹ لینے کے بعد پاکستان کے باؤلرز کی سامنے ناکام ہوۓ پاکستان نے 88 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فواد عالم شاندارکرگردگی پر مین آف دی میچ ایورڈ کے حقدار قرار پاۓ۔ پاکستان کو 2 ٹیسٹ کی سریز میں 0 – 1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے