پنجاب حکومت کا 50 بڑے قبضہ گروپس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز

لاہور (بیورو چیف) پنجاب حکومت کی جانب سے اتوار کے روز جوہر ٹاؤن لاہور میں کھوکھر پیلس گرا کر اروبوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروانےبعد صوبے بھر میں 50 بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ان قبضہ گروپوں نے اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ ان قبضہ گروپوں کو اہم سیاسی شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے یا پھر یہ سیاسی شخصیات براہ راست قبضہ مافیا کی سربراہی کر رہے ہیں۔ ان میں مسلم لیگ ن کے اہم سیاسی لیڈرز کے نام شامل ہیں۔ جن میں خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیر، خواجہ آصف، جاوید لطیف، محن شاہنواز رانجھا، سیف الملوک کھوکھر، میاں نصیر، سہیل شوکت بٹ، رانا مبشر، دانیال عزیز، وحید گل کے نام شامل ہیں۔ قبضہ مافیا کی فہرست وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوائی گئی جس پر عثمان بزدار نے آپریشن کی منظوری دے دی۔ اب ہزاروں کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروائی جا چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.