سکم ۔ چین اور بھارت کی افواج میں شدید جھڑپیں۔ بھارت کا بھاری جانی اور مالی نقصان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) لداخ میں ہلاکت خیز تصادم کے بعد سکم کے سرحدی علاقے میں بھی شدید جھڑپ میں چین کی فوج نے بھارت کی افواج کی درگت بنادی۔ تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل سکم کے رلاقے ناکولادرے میں یہ جھڑپ ہوئی۔ جس پر بھارتی میڈیا نے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا۔ تاہم دونوں ممالک کےںکمانڈر سطح پر مذاکرات کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو خبردار کرتے ہوۓ کہا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پھیلانے سے بعض رہے۔ چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا گیا دعوی جھوٹ ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کا نقصان ہوا ہے۔ اخبار کے مطابق چین کا کوئی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا البتہ بھارت کے کئی فوجی ہلاک ہوۓ اور متعدد زخمی ہیں۔