فارن فنڈنگ کیس۔ سکروٹنی کمیٹی کی کاروائی ان کیمرا سماعت اوپن
فارن فنڈنگ کیس۔ سکروٹنی کمیٹی کی کاروائی ان کیمرا سماعت اوپن
الیکشن کمیشن پاکستان میں اس وقت 3 بڑی سیاسی جماعتوں کا فارن فنڈنگ کیس زیر سماعت ہے جس میں حکمران جماعت تحریک انصاف کا کیس 7 سال سے زیر سماعت ہے۔ جبںکہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کیسز 4 سال سے زیرسماعت ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اب تک 40 ہزار بینک اکاؤنٹس کی تفصیل سکروٹنی کمیٹی کے پاس جمع کروائی ہیں۔ جب کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اب تک کوئی تفصیل جمع نہیں کروائی۔ گذشتہ دنوں اپوزیشن اتحاد نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔ جس کے بعد وزیر اعظم عمران ٹ نے فاتن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا تھا۔ تاہم اب الیکشن کمث کا کہنا ہے کہ یہ بہت اہم اور حساس نوعیت کے کیسز ہیں۔ ان کا میرٹ پر فیصلہ قومی مفاد میں ہے۔ الیکشن کمیشن دونوں فریقین کی بحث سننے کے بعد کسی دباو کے بغیر فیصلہ کرے گا۔ کیس کی اوپن یا بند کمرے میں سماعت پر کنفویژن تھی۔ کیوں کہ سکروٹنی کمیٹی کی کاروائی ان کمیرا ہوتی ہے۔ تاہم اب کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد کیسز کی سماعت اوپن ہو گی۔