FEATUREDInternationalNews

افغانستان امریکہ طالبان امن معاہدہ خطرے میں

افغانستان امریکہ طالبان امن معاہدہ خطرے میں۔
امریکہ کے نئے صدر جوبائیڈن نے افغان طالبان کے ساتھ سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے امن معاہدے پر نظر ثانی کا عندیہ دے دیا ہے۔ جوبائیڈن کے مطابق وہ اس بات کا جائزہ لینا چاہتے ہیں کہ افغان طالبان نے معاہدے پر کتنا عمل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ڈیل کس حد تک قابل عمل ہے۔ امریکہ کی سلامتی کے مشیر سولیوان کا کہنا ہے۔ جو معاہدہ ٹرمپ انتظامیہ نے فروری 2020 میں کیا تھا۔ اس کے کتنے نکات پر طالبان کے جانب سے کس حد تک عمل درآمد کیا گیا ہے۔ کیوں اس معاہدے کی تکمیل اس صورت ممکن ہے کہ طالبان اس کی تمام شرائط پر کتنا عمل کرتے ہیں۔واضح رہے۔ 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد افغانستان پر حملہ کیا تھا۔ جنگ کے 17 سال بعد افغانستان کے 90 فیصد علاقے پر طالبان کا کنٹرول تھا اور امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے اس صورتحال میں امن معاہدہ کیا تھا۔ جس پر عملدرآمد جاری تھا اور یہ معاہد اپریل 2021 میں مکمل ہونا تھا جس کے تحت تمام غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکلنا ہے۔تاہم اب نئے صدر جو بائیڈن نے اس معاہدہ پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا کہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *