LatestNews

چیئرمین نیب کو کون جیل بھیج سکتا ہے

چیئرمین نیب کو کون جیل بھیج سکتا ہے۔
معروف ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جس طرح سول جج کے اختیارات بہت زیادہ ہوتے ہیں اس طرح پارلیمنٹ کو بھی اختیارات حاصل ہیں۔ اور اگر چیئرمین نیب قائمہ کمیٹی میں کاغذات جمع نہیں کرواتے یا پیش نہیں ہوتے تو پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہے کہ وہ چیئرمین نیب کو سزا دے کر جیل بیھجوا دے۔

واضح رہے یہ راۓ ایسے وقت میں آئی جب دپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈی والا کے خلاف نیب کی طرف تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سلیم مانڈی والا کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سےہے۔ اور اعتزاز احسن بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں۔ تاہم یہ صرف اعتاز احس کی ذاتی راۓ ہیں۔ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی درخواست پر قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کر رکھا ہے۔ اس کمیٹی نے چیئرمین نیب کو کیسز انکوائریز اور نیب حراست میں ہونے والی اموات پر جواب طلب کر رکھا ہے۔ یہ تمام الزامات نیب پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کی جانب سے ایسے وقت پر عائد کیے گئے ہیں جب ان پر کرپشن کے الزامات کی انکوائری چل رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *