براڈ شیٹ کیس۔ جسٹس ریٹائرڈ عظنت سعید شیخ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر
براڈ شیٹ کیس۔ جسٹس ریٹائرڈ عظنت سعید شیخ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر۔
اسلام آباد نمائندہ خصوصی براڈ شیٹ کیس کے حوالے سے حکومت نے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔ جس پر عمل کے لیے پہلا عملی قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے سابق جج شیخ عظمت سعید کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا کمیٹی کے فیگر ممبران کا تقرر کمیٹی کے سربراہ کی مشاورت سے مکمل کیا جاۓ گا۔ گذشتہ دنوں منظر عام پر انے والے براڈ شیٹ کیس میں حکومت پاکستان کو برطانیہ کی کمپنی براڈ شیٹ کو بھاری رقعم ادا کرنی پڑی۔ جس کا حکم وہاں کی عدالت نے دیا تھا۔ براڈ شیٹ ایک تحقیقاتی کمپنی ہے۔ جس کے ساتھ نیب نے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق براڈ شیٹ کرپشن اور منی لانڈرنگ سے بنائی گئی پاکستانیوں کی جائیدادوں کا سراغ لگا کر ثبوت حکومت پاکستان کے حوالے کرے گی۔ تاہم اس وقت کے حکمران اور آتمی چیف جنرل پرویز مشرف کی طرف سے این آر او دئیے جانے کی وجہ سے یہ معاہدہ ختم کر دیا گیا تھا۔ جس پر براڈ شیٹ نے برطانیہ کی عدالت سے رجوع کیا اور پاکستان کو کڑوڑوں ڈالر براڈ شیٹ کو ادا کرنے پڑے۔ براڈ شیٹ کے سربراہ نے ایک پاکستانی صحافی انٹرویو میں سنسی خیز انکشافات کیے تھے۔جس میں انہوں نے سابق سزا یافتہ وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور موجودہ حکومت کے کچھ لوگوں پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ اب اس سارے معاملے کی انکوائری کے لیے یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔