FEATUREDNews

سرکاری ملازمین کے لیے پینش کی سہولت ختم

سرکاری ملازمین کے لیے پینش کی سہولت ختم
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبےبھر کی یونیورسٹیز میں بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے اب پنشن کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبے ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے بتایاگیا کہ جامعات کو خسارے سے بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب جو نئے ملازمین بھرتی ہوں گے ان کو ریٹائرمنٹ پر پر پنشن نہیں ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ جامعات کے زیر انتظام سکولز کی فیسوں میں بھی اضافے کا نوٹیفکیشن جاتی کر دیا گیا۔ اڈ کے رلاعہ جامعات کے ملاشمین کے میڈیکل اوت ہاؤس الاونس کو صوبے دوسرے ملازمین کے برابر کیا جاۓ گا جب کہ کیمپسز میں تہائش پذیر ملازمین سے سیکورٹی اور مینٹینس الاؤنس بھی وصولنکیا جاۓ گا۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کا ماضی میں یہ موقف رہا ہے کہ قومیں علم سے ترقی کرتی ہیں تاہم اب یہ اقدام کسی اور بات کی عکاسی کر رہا ہے۔ عوام کو یاد رہے کہ وفاقی حکومت بھی متعدد بار یہ کہہ چکی ہے کہ پنشن کا نظام خزانے پر بہت بڑا بوجھ ہے۔ اڈ ضمن وفاقی حکومت بھی پنشن کے نظام میں اصلاحات کرنا چاہتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *