FEATUREDInternationalNews

اسرائیل کا سوشل میڈیا سےکھلواڑ بے نقاب

اسرائیل کا سوشل میڈیا سےکھلواڑ بے نقاب
اسرائیل نے کچھ عرصے میں امریکہ کی مدد سے خود کو کافی مضبوط کر لیا ہے۔ اسلامی ممالک کی اکثریت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی ہے۔ تاہم گذشتہ چند ماہ میں 4 اسلامی ممالک نے اسرائیل کو نا صرف تسلیم کر لیا ہے بلکہ سفارتی اور تجارتی تعلقات بھی استوار کر لیے ہیں۔ اوت دیگت ممالک پر بھی دباؤ ڈالا جا تہا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کر لیں۔ اس ضمن میں کچھ ہفتے پہلے خبت آئی کہ سعودیعرب کے ولی عہد شہزداہ محمد بن سلمان نے اسرائیل کے وزیراعظم سے سعودی عرب میں نئے زیرآباد شہر میں ملاقات کی ہے۔ جس کی پہلے تو تردید کی جاتی رہی لیکن اسرائیلی وزیراعظم کے انکشاف کہ بعد اس بات کو تسلیم کر لیا گیا۔ پاکستان پر بھی سعودی عرب کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کی خبتیں زیر گردش رہیں اور سعودی عرب نے پاکستان کو دی گئی 3 ارب ڈالر کی رقعم واپس کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جو کہ پاکستان نے ادا کر دی۔ تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے ایک خصوصی سوشل میڈیا ٹیم تسکیل دی ہے جو کہ فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ یہ ٹیم عربی زبان میں مہم چلا رہی ہے۔ اور ان جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اب تک 10 کڑوڑ افراد تک رسائی حاصل کر چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *