ہاۓ مار گئی مہنگائی۔ عوام کی یہ دہائی۔

ہاۓ مار گئی مہنگائی۔ عوام کی یہ دہائی۔
پاکستان تحریک انصاف حکومت کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوۓ ہیں۔ جب سے پی ٹی ائی کی حکومت وجود میں آئی ہے تب سے اب تک مہنگائی کی شرح میں ہولناک اضافہ نظر آ رہا ہے۔ یہ شرح مہنگائی زندگی کی بنیادی اشیاۓ ضرویہ سے لیکر ادویات گارمنٹس ہر چیز میں نظر آتی ہے۔ حکومت نے متعدد بار یہ دعوی کیا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ اور عوام کو ریلیف ملا ہے۔ مگر یہ دعوی مسلسل دعوی ہی رہے ہیں۔ چینی کی قمیت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔ جب دیگر اشیاء جن میں دالیں گھی آٹا شامل ہے ان کی قمیتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آتی ہیں۔ حکومت کے ماڈل بازار اور یوٹیلیٹی سڑورز بھی مہنگائی سے محفوظ نہیں ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قمیںت میں 22 روپے اور کوگنگ آئل کی قمیت 27 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جب کہ دالوں اور چاول کی قمیتوں میں 10 سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ کھلا گھی بھی 210 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ اب تک بجلی گیس اور ادویات کی قمیتوں میں کئ سو فیصد اضافہ بھی تحتیک انصاف حکومت کا طرہ امتیاز ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.