حکومت نے سرکار ملازمین اور پینشنرز پر بجلی گرا دی۔
حکومت نے سرکار ملازمین اور پینشنرز پر بجلی گرا دی۔
اسلام آباد نمائندہ خصوصی وزرات خزانہ نے فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنرز کی پینشن میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ حکومت اور اپیکا کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دئیے گئے دھرنے کے نتیجےایک معاہدہ طے پایا تھا۔ جس کہ مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن ہولڈرز کی پینشن میں اضافے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس معاہدے کے بعد آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے اپنا دھرنا ختم کر دیا تھا۔ تاہم اب وزرات خزانہ کے حکام نے حکومت کو بتایا ہے کہ فوری طور پر تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔ عوام کو یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے اب تک کے دور حکومت میں ایک بار بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ جب کہ ملک میں مہنگائی کی شرح نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ وزرات خزانے کے انکار کے بعد ایک بار پھر اس بات کا امکان ہے کہ اپیکا کی جانب سے دوبارہ لانگ مارچ اور دھرنے کی کال دے دی جاۓ۔ جب کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے اعتراف کیا کہ اب تک 2 کڑوڑ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔ جس سے غربت میں اضافہ ہوا ہے۔