LatestNewsPakistanPunjab

پاکستان تحریک انصاف پریس ریلیز 26 اکتوبر

پاکستان تحریک انصاف پریس ریلیز 26 اکتوبر

لاہور( )پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈکلچر ونگ سنٹرل پنجاب کے زیرِاہتمام مقامی ہوٹل میں شمالی اور جنوبی لاہور ڈسٹرکٹ کی ورکنگ کمیٹی کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور مرکزی صدر سپورٹس اینڈ کلچر ونگ شاہ زمان عالم تھے، شاہ زمان عالم نے ڈسٹرکٹ شمالی و جنوبی کے عہدیداران سے حلف لیا، تقریب سے اعجازاحمدچوہدری اور شاہ زمان عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان خود ورلڈکلاس سپورٹس کے کھلاڑی تھے ان کا وژن کھیلوں کے فروغ کے لئے واضح ہے، عمران خان کی قیادت میں کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان نشے سمیت دیگر برائیوں سے محفوظ رہتے ہیں، ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، اسی طرح کلچر کے فروغ کے لئے ہمیں کام کرنا ہے اور پاکستان کے کلچر کو فروغ اورملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے، تحریک انصاف سپورٹس اینڈکلچر اسی مقصد کے لئے دن رات کوشاں ہے، حلف اٹھانے والے تمام عہدیداران کومبارکباد پیش کرتے ہیں اور امیدکرتے ہیں کہ وہ

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوان نسل میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے، تقریب میں سنٹرل پنجاب سپورٹس اینڈکلچر ونگ کے صدر جواد اکبر کاہلوں، سینئرنائب صدر محمد بشیر کھٹانہ، نائب صدور شہزادہ عالم گیر، علی اسلم ڈھلوں، جنرل سیکرٹری سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم الہٰی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران علی گجر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محسن چیمہ، حیدر پنسوٹہ، چوہدری محمد علی، سیکرٹری فنانس ضلےٰ علی، میاں اکرم لطیف، فیاض حیدر، فیصل شفات، مجاہد گورسی، رانا اختر حسین، منفر گوندل، فہد حسین، رانا حسام طارق،میاں شکیل ایڈووکیٹ سمیت مختلف اضلاع سے آئے ہوئے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *