سرونگ سکولزایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال سے ملاقات
سرونگ سکولزایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال سے ملاقات
وفد میں چیئرمین اکرم خان، صدر میاں رضاالرحمان اور سینئر نائب صدر گلزار احمد شامل تھے۔
اس ملاقات میں وفد نے کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش سےپیدا ہونی والی مالی مشکلات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفد نے چھوٹے نجی تعلیمی اداروں کو مراعات دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کی۔
نجی تعلیمی اداروں کی کمرشلائزیشن فیس، پراپرٹی ٹیکس اور گزشتہ سات ماہ کے پانی کے بل بھی معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔
صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کی وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کونجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کا ادراک ہے۔
کمرشلائزیشن فیس ،پراپرٹی ٹیکس اور پانی کے بلوں میں رعایت کیلئے وزیراعلی سے بات کرونگا۔
اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے فروغ تعلیم میں نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا۔