موبائل پولیس اسٹیشن کا افتتاح
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزراعلی بلوچستان جام کمال نے پاکستان کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کر دیا ہے۔
موبائل پولیس اسٹیشن کے قیام کا مقصد عوام کی شکایات کا بروقت اندراج اوران کا ازالہ ہے۔ اب کوئٹہ کے شہری کسی بھی قسم کی شکایت رپورٹ یا ایف آئی آت کا اندراج موبائل پولیس اسٹیشن میں کروا سکیں گے۔