وزیر تعلیم سندھ نےنجی سکولز کھولنے پر سخت ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔

وزیر تعلیم سندھ نے سیکریٹری تعلیم اور ڈی جی پرائیویٹ سکولز کو کراچی میں نجی سکولز کھولنے پر سخت ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں 17 اگست کو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے مختلف سکولز کھولے ہیں جس پر وزیر تعلیم سعید غنی نے نجی سکولز کے کھلنے کی رپورٹ پر ایکشن لیا ہے۔
سعید غنی نے ہدایت کی کہ جو نجی سکولز صوبے بھر میں کھلیں ہیں ان کی رجسٹریشن فوری منسوخ کر دی جائے۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ان سکولز کی انتظامیہ کے خلاف سخت اقدامات کریں اور ان کے خلاف ایکشن لیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی زندگی سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق کرونا وائرس کے بچاؤ سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسکولز کھولے گئے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 10 اگست کو ملک بھر سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا تھا جبکہ اسکولز اور شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ 15 ستمبر سے کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.