سول ایوی ایشن کی لائسنسگ برانچ میں ریکارڈ جلانے کی کوشش
کراچی ویب ڈیسک۔ سول ایوی ایشن کی لائسنسگ برانچ میں ریکارڈ جلانے کی کوشش سیکورٹی اہلکاروں نےناکام بنا دی۔ ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔ ملزم نعیم سندھ انڈسٹریز کا ملازم بتایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پائلٹس کے جعلی لائسنسوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس ضمن میں سول ایوی ایشن کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ شاہ فیصل میں درج کر لیا گیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔