تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد

نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنوں سے درخواست ہے کہ وہ وفاقی اور تمام صوبوں کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد کریں. وزیر تعلیم سندھ سعید غنی

15 اگست سے اسکولز کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کے اعلان سے بچوں اور والدین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے. سعید غنی

ہم نجی اسکولوں کے مسائل پر پہلے بھی ان کی آواز وفاق تک پہنچا چکیں ہیں اور آئندہ بھی ہم ان کے ساتھ ہیں. سعید غنی

15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کا اعلان حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے. سعید غنی

ہم نہیں چاہتے کہ ہم کوئی ایسی کارروائی کریں جس کا ان اسکولز اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اس کا نقصان ہو. سعید غنی

وفاقی حکومت کی بنائی گئی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی NCOC میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم اور وفاقی وزیر تعلیم شامل ہیں اور ان سب کی رائے سے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے. سعید غنی

امید ہے کہ نجی اسکولز کی تمام ایسوسی ایشنز حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کریں گی. وزیر تعلیم کا بیان

Leave a Reply

Your email address will not be published.