سکول کھلنے کے ایس او پیز سامنے آگئے
لاہور، پنجاب میں 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ
لاہور، حکومت کا سکولوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایس او پیز تیار
لاہور، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور، ان ڈور گیمز ، جھولے ، سلائیڈز اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہو گی
لاہور، تعلیمی اداروں میں سیمینار، تقریری مقابلے ، کھیلوں کے مقابلے اورٹورنامٹ منعقد کروانے پر پابندی
لاہور، تعلیمی اداروں میں ماسک پہنا لازمی قرار
لاہور، تعلیمی اداروں میں مارننگ اسمبلی منعقد کروانے پر پابندی عائد ہو گی
لاہور، تعلیمی اداروں کی بسوں میں کل گنجائش کے 50فیصد کے استعمال کو لازمی کیا جائے گا
لاہور، ہاسٹلز کی سہولت کے لیے 30فیصد گنجائش کو ہی استعمال کیا جائے گا
لاہور، تعلیمی اداروں میں طالب علموں اور سٹاف کو ہاتھ دھونے کا پابند کیا جائے گا ،
لاہور، تمام تعلیمی ادارے صابن اور ہینڈ سینٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے
لاہور، سانس کی تکلیف میں مبتلا طالب علم اور سٹاف کو گھروں تک ہی محدود رکھیں
لاہور، تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے 3دن قبل اداروں کی جامع صفائی اور ڈس انفکیٹ کیا جائے
لاہور، تعلیمی اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفکیٹ کیا جائے
لاہور، تعلیمی اداروں میں 6فٹ کا سماجی فاصلہ لازمی رکھا جائے
لاہور، طالب علموں کے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے پر پابندی ہو گی
لاہور، سکول میں داخلے اور چھٹی کے وقت بھی سماجی فاصلہ لازمی کروایا جائے
لاہور، اساتذہ تعلیمی اداروں میں لیکچر دیتے وقت سماجی فاصلہ اپنائیں گے
لاہور، تعلیمی اداروں میں طالب علم اپنا دوپہر کا کھانا گھر سے لائیں
لاہور، تعلیمی اداروں میں تمام بچوں کی تھرمل گن سے ٹمریچر کو چیک کیا جائے
لاہور، تمام طالب علموں کی الگ الگ ہیلتھ لاگ بک تیار کریں