ہوٹلز اور شادی ہالز کو سخت ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ
لاہور ویب ڈیسک
حکومت پنجاب کا ریسٹورنٹس۔ ہوٹلز اور شادی ہالز کو سخت ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ۔
حکومت پنجاب نے عید الاضحیٰ کے بعد ایس او پیز کے تحت پنجاب کے تمام ہوٹلز، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ یاد رہے کہ ہوٹلز، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس کی مشترکہ ایسوسی ایشن نے احتجاج اور لانگ مارچ کا عندیہ دیا تھا۔ اس شعبے سے وابستہ لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ حکومت پنجاب کے اس فیصلے سے بے روزگاتی میں کمی آۓ گی۔ اور ملک میں معاشی صورتحال بھی بہتری کی طرف گامزن ہو سکے گی