قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نواسے محمد اسلم جناح انتقال کر گئے
کراچی ( ویب ڈیسک )قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نواسے محمد اسلم جناح کراچی میں انتقال کر گئے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح کافی عرصے سے کراچی میں کسمپرسی کی زندگی گذار رہے تھے۔ متعدد بار خبریں نشر ہونے کے باوجود کسی حکمران نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے-