CoronavirusLahoreLatestNewsPakistanPunjab

‏لاہور کرونا گڑھ بنتا جا رہا ہےاور لاہور کو بند کرنے جا رہے ہیں

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کی کرونا سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی۔ ملکی معشیت اور عوام کے حالات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ حکومت نے آگاہی مہم بھی چلائی کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں۔ ماسک کا استعمال کریں۔ ہاتھ بار بار دھوئیں۔ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ سوشل ڈسٹینسنگ اپنائیں۔ مگر عوام نے حکومت کے تمام ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا۔ جس کے بعڈ آج حکومت پنجاب نے لاہور شہر کے کے ان علاقوں کو جہاں کرونا کیسز کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم نے SOPs کی خلاف ورزی کرنے والے علاقوں میں “سمارٹ لاک ڈاؤن” اور سختی کرنے کی ہدایت کی تھی.
ان ہدایات کی روشنی میں 2 دن میں لاہور کے ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کی گئی۔ ان میں اندرون شہر۔ ساندہ۔ ہربنس پورہ۔ نشتر ٹاؤن۔ علامہ اقبال ٹاون۔ لاہور کینٹ شامل ہیں۔ ان۔علاقوں کو 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن کیا جاے گا۔ 15 دن بعد دوبارہ جائزہ لے کر فیصلہ ہو گا کہ ان علاقوں کو سیل رکھنا ہے یا کھولنا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *