پاكستان ہيروں كى زمين

پاكستان ہيروں كى زمين

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) رحيم يار خان كے نواحى علاقہ ركن پور كے نوجوان ڈاکٹر آصف محمود نے اپنےملک نام دنيا ميں روشن كر ديا…
رحيم يار خان كے پسمانده ترين علاقہ ركن پور كے رہائشى نوجوان سائنسدان ڈاكٹ آصف محمود نے زمينى درجہ حرارت سے بجلى پيدا كرنے كا تجربہ كر كے دنيا كو ورطہ حيرت ميں ڈال ديا…
ڈاكٹر آصف محمود نے چائنہ كى يونيورسٹى سے پيٹروليم انجينيئرنگ ميں پى ايچ ڈى كى ڈگرى حاصل كى… چين كى 3000 يونيورسٹيز ميں 121 مشہور اور اہم ترين يونيورسٹيوں ميں دنيا بهر سے تعليم اور تجربات كرنےوالے ايک كروڑ نوجوان سائنسدانوں ميں اس سال 500 نوجوان سائنسدانوں نے سائنسى تجربات ميں حصہ ليا
جنهوں نےپہلى دوسرى اور تيسرى پوزيشنيں حاصل كيں جبكہ ان 500 سائنسدانوں ميں 100 نے پہلا اعزاز حاصل كيا ليكن ان سب ميں ڈاكٹر آصف محمود نے نماياں پوزيشن حاصل كى زمينى حرارات سے بجلى پيدا كرنے كا كامياب تجربہ كرنے كے علاوه انهوں نے درجنوں كليئے اور فارمولے پيش كر كے نوجوان سائنسدانوں ميں سب سے نماياں حيثيت حاصل كر لى ان كى كاميابى پر چائينہ كى منسٹرى آف ايجوكيشن ،گورنمنٹ آف چائنہ اور نيشنل كانگريس آف دا كميونسٹ پارٹى نے نيشنل ايجوكيشن كانفرنس ميں نيشنل ايوارڈ آف آنر پيش كيا ڈاكٹر آصف محمود كو چين امريكہ دبئى اور دنيا بهر كے مختلف ممالک سے بهارى معاوضے كى پيش كش هوئى مگر پاكستان سے ان كا پيار اور پاكستان كا بيٹا هوتے هوئے انهوں نے تمام آفرز ٹهكرا كر صرف ايک جواب ديا كہ وه اپنے ملک ميں ره كر اپنے ملک كے ليئے كام كريں گے….
اللّہ پاک ان كےعلم اور جزبہ حب الوطنى ميں بركت عطا فرمائيں… آمين
حكومت پاكستان سےدرخواست هےكہ اس نوجوان سائنسدان كو پليٹ فارم مہيا كر كے ملک و قوم كى ترقى كى راه هموار كى جائے

تو سلامت وطن تا قيامت وطن

Leave a Reply

Your email address will not be published.