بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا ایک اور اہم رکن کراچی سے گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے خفیہ اداروں کی ایک اور کامیاب کاروائی

بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا ایک اور اہم رکن کراچی سے گرفتار
ملزم کراچی ایئر پورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔
اس ہفتے یہ لگاتار isi کی دوسری بڑی کامیابی ہے اس سے چند روز قبل کراچی میں ہی ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے اہم کارروائی کرتے ہوے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کے رکن آصف صدیقی کو گرفتار کیا تھا۔

خطرناک ترین بات یہ ہے کہ را کے سلیپر سیل کے ارکان اہم ترین عہدوں پر فائز ہیں چند روز قبل گرفتار ہونے والا
آصف صدیقی 17 گریڈ کا سرکاری ملازم تھا، جو کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے متعلق معلومات بذریعہ ای میل بھارت بھیجتا تھا، حساس مقامات کی تصاویر اور تفصیلات بذریعہ ای میل بھیج رہا تھا۔ آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے،
جبکہ آج گرفتار ہونے والا ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا، اور اب کراچی ایئر پورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے بھارت بھی جا چکا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.