CoronavirusKhyber Pakhtunkhwa

Zia Ullah Khan Bangash Important Message regarding Coronavirus

مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیغام

محدود رہیے، محفوظ رہیے۔ خیبرپختونخوا حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ عوام حکومت کی ہدایات اور احکامات پر عمل کریں تو جلد ہم کورونا وائرس کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

ہم سب نے ایک قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں. عوام سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد دھاڑی دار مزدوروں اور غریبوں کی مدد کریں کیونکہ اس مشکل وقت میں ان کے روزگار پر اثر پڑا ہے.

کوہاٹ میں ہم نے ایمرجنسی رسپانس یونٹ قائم کر دیا ہے جس میں تمام مخیر حضرات و سماجی کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور دھاڑی دار مزدوروں اور غریبوں کی مدد کر رہے ہیں.

عوام حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں. ہم اس آزمائش میں انشاءاللہ سرخرو ہوں گے. عوام گھر سے باہر نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر باقاعدگی سے اپنائیں.

مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *