Appeals CM Punjab to let us open School offices as soon as it get better
میں اربابِ اختیار سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ دس اپریل کے قریب ، جب کہ موجودہ لاک ڈاؤن کے نتائیج بہتر آنے کی توقع ہے ، سکول دفاتر کھولنے اور چند اساتذہ کو بلانے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ بچوں کو اخیر مئی تک ہونے والی چھٹیوں کے لیے کچھ کام دیا جا سکے۔
حکومت کو چاہیے کہ وہ والدین کو ان ایام میں ماہانہ فیس ادا کرنے کی ہدایات کرے تاکہ عمارتوں کے کراۓ اور اساتذہ کی تنخواہیں ادا کی جا سکیں وزیرِ اعلی آدھی فیس کا حکم دینے کا قانونی اختیار نہیں رکھتے۔ ایسے بیان دے کر کچھ لوگ والدین اور سکولوں کو ایک دودرے کے سامنے کھڑا کر دیتے ہیں۔
حکومت یہ دھیان میں رکھے کہ دو ، تین ہزار تک کے سکول سرمایہ داروں کے نہیں ہیں بلکہ یہ ان محبّانِ وطن کے ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے روزگار کا بندو بست کیا بلکہ کروڑوں لوگوں کو ملازمت فراہم کرکے حکومت کا ہاتھ بٹایا اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کیے۔
۔31 مئی کے بعد چھٹیاں نہیں ہونی چاہییں تاکہ بچوں کی پڑھائ میں ہونےوالے نقصان کو پورا کیا جاسکے۔
ان تمام امور کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونا چاہیے تاکہ ابہام ختم ہو۔
عثمان امجد بھٹی