Celebrities Message about Coronavirus

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت پنجاب، فنکار اور کھلاڑی ساتھ ساتھ
حکومت پنجاب نے ذمہ داراو رعوامی حکومت ہونے کا ثبوت دیا،کوورناآگہی مہم میں اس کی کاوشیوں قابل ستائش ہیں۔غلام محی الدین
کوورنا وائرس کے خلاف پیشگی انتظامات میں موجودہ حکومت دوراندیشی کامظاہرہ کیا۔بین الاقومی کرکٹربین ڈنک
اداکار احسن خان،سمی خان، جنید خان،مصطفی قریشی،عمامہ ملک،عمارہ کا حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا زندہ قوم کا ثبوت ہے۔
حکومت پنجاب نے کوورنا وائرس سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ پیشگی انتظامات کئے ہیں،آرٹسٹ اور کھلاڑی بھی اس جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کے لئے میدان میں آگئے۔مشکل کی اس گھڑی میں تمام شعبوں کا مل جل کر اپنی ذمہ داریاں نبھانہ اس قوم کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کوورنا وائرس کے خلاف جنگ میں کرکٹر بین ڈنک سمیت اداکار احسن خان،سمی خان اور جنید خان بھی حکومت پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوگئے،لیجنڈری اداکار مصطفی قریشی المعروف نوری نت اور غلام محی الدین بھی حکومت کے ساتھ عوام کی کوروناوائرس سے بچاؤ پر راہنمائی کے لئے میدان میں آگئے۔بین ڈنک نے اپنے تاثرات میں کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت پنجاب بہترین انتظامات کر رہی ہے۔سمی خان نے کہا کہ پنجاب اور حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔جنید خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا کے بچاؤ کے لئے حکومتی سطح سے جاری ہونے والی اختیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔مصطفی قریشی نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والے بھائیوں بالخصوص حجام، سبزی فروش،دودھ والے،تندور پر کام کرنے والے اور بس ڈرائیور حضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔حسن خان میں حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ میری عوام سے گزارش ہے کہ بار بار اپنے ہاتھوں کو دھونے کی عادت اپنائیں۔ غلام محی الدین نے اپنے فین سے محاطب ہوئے کہ ہم حکومت پنجاب کے ساتھ بطور ذمہ دار شہری احتیاطی تدابیر سے اس موذی مرض کو شکت دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.